نقضِ عہد، قطعِ رحمی اور فساد فی الارض پر مبنی دجل و رافضیت کے عالمی نظام کے خلاف مزاحمت کی عصری جدوجہد | 27-03-2026 Podcast By  cover art

نقضِ عہد، قطعِ رحمی اور فساد فی الارض پر مبنی دجل و رافضیت کے عالمی نظام کے خلاف مزاحمت کی عصری جدوجہد | 27-03-2026

نقضِ عہد، قطعِ رحمی اور فساد فی الارض پر مبنی دجل و رافضیت کے عالمی نظام کے خلاف مزاحمت کی عصری جدوجہد | 27-03-2026

Listen for free

View show details
نقضِ عہد، قطعِ رحمی اور فساد فی الارض پر مبنی دجل و رافضیت کے عالمی نظام کے خلاف مزاحمت کی عصری جدوجہدخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: ٧؍ شوال المکرم 1447ھ / 27؍ مارچ 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:الَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ (2-بقرہ:27)ترجمہ: ”جو توڑتے ہیں خدا کے معاہدہ کو مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو اللہ نے فرمایا ملانے کو اور فساد کرتے ہیں ملک میں وہی ہیں ٹوٹے والے“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکاتدین اسلام کے دور عروج اور انسانی ترقی کے لئے قرآن حکیم کے اساسی اصول✔️ اسلام کا دور عروج: بحیثیت مجموعی صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ✔️ ناقابلِ اصلاح معاشرتی بگاڑ اور مرض مزمن کی صورت میں انبیاء علیہم السلام کی بعثت✔️ بعثت خاتم النبیین اور رحمۃ للعالمین کی رحمت عمومی کے طفیل انسانیت مکمل تباہی سے محفوظ رہے گی✔️ ”خاتم النبیین“ کا معنی و مفہوم نیز ”العلماء ورثۃ الانبیاء“ کی تشریح✔️ مضبوطی دین اور بقائے انسانیت کے لیے رجلِ فاجر سے بھی کام لیتا ہے ✔️ انسانیت کی ترقی اور بقا کے لئے "دین ابراہیمی کے اصول عشرہ" (احکام عشرہ)✔️ انسانی اجتماعی ضمیر میں ان اصولوں کا رسوخ✔️ دور عروج میں ان ابراہیمی اصولوں پر رسوخ اور عادلانہ سماج کی تشکیل✔️ حقوق انسانیت اور "اصول عشرہ" "لیگ آف نیشن" اور "یونائیٹڈ نیشنز" کی تشکیل اور قوموں کی حفاظت حقوق کے معاہدات✔️ دین فطرت کی مزاحمت اور "الناموس الانسانی" کے لیے وسعت و گہرائی✔️ خطبہ میں پڑھی گئی آیت مبارکہ کی توضیح✔️ ریاستوں کے نظام کی تشکیل میں توحید باری تعالیٰ اور معاہدات پر عمل درآمد پیش نظر✔️ "معاہدہ حلف الفضول" اور "میثاق مدینہ" کی اصل روح معاہدات کی پاسداری ✔️ آیت میں بیان کردہ"خاسرون" (گھاٹے والوں) کی تین علامات:1۔ "نقض عہد" (معاہدوں کو توڑنا)2۔ خاندانی، قومی اور بین الاقوامی انسانی رشتوں کو توڑنا 3۔ "فساد فی الارض" زمین میں فساد مچانا✔️ "فساد فی الارض" کی دو صورتیں اور فسادیوں کو روکنے والی حق جماعت کی ذمہ داریاں✔️ "نقض عہد" "قطع رحمی" اور "فساد فی الارض" پر قائم غاصب حکومتوں کی طبعی عمر✔️ پہلی و دوسری جنگ عظیم کے بعد قومی ریاستوں کی حدود اور تحفظ حقوق انسانیت کے معاہدات کے بین الاقوامی چارٹر کا قیام✔️ امریکی سامراج کا گزشتہ سو سال میں معاہدہ شکنی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی تاریخ کا طائرانہ جائزہ✔️ "نقض" اور "رفض" کا مفہوم اور تاریخی پس منظر اور موجودہ دور کی "رافضیت" کی مصداق تحریکات کا جائزہ✔️ "رافضیت" کا تعلق مذہب سے نہیں ، بلکہ "سیاسیات" سے ہے✔️ موجودہ دور کی بین الاقوامی "رافضیت" اور"دجالیت" کے خلاف ایرانی انقلاب کے مجاہدانہ کردار کا جائزہ✔️ موجودہ جنگ میں انسان دوست اور انسانیت کش کردار کا جائزہ✔️ دجال کی دوزخ اور جنت والی حدیث کی تشریح✔️ اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ایران کے پانچ قانونی و اصولی نکات✔️ پیغام فکر و عمل بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور ...
No reviews yet