Episodes

  • معرفتِ الٰہی کی اساس پر ملتِ حنیفیہ کی تشکیل؛ آذری و نمرودی نظام کے بالمقابل ابراہیمی جدوجہد کی اہمیت | 24-04-2026
    Apr 29 2026
    *معرفتِ الٰہی کی اساس پر ملتِ حنیفیہ کی تشکیل؛ آذری و نمرودی نظام کے بالمقابل ابراہیمی جدوجہد کی اہمیت*

    خطبہ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن حفظہ اللہ

    بتاریخ: 6؍ذی قعدہ 1447ھ / 24؍اپریل 2026ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

    خطبے کی راہنما قرآنی آیت
    وَ لَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ رُشْدَهٗ مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِیْنَۚ (51) اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْۤ اَنْتُمْ لَهَا عٰكِفُوْنَ(52) قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِیْنَ (53) قَالَ لَقَدْ كُنْتُمْ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ (54) (الانبیاء:54-51)
    *ترجمہ* : اور ہم نے پہلے ہی سے ابراہیمؑ کو اس کی صلاحیت عطا کی تھی اور ہم اس سے واقف تھے۔ جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ کیسی مورتیں ہیں جن پر تم مجاور بنے بیٹھے ہو؟ انہوں نے کہا ہم نے اپنے باپ دادا کو انہیں کی پُوجا کرتے پایا ہے۔ کہا البتہ تحقیق تم اور تمہارے باپ دادا صریح گمراہی میں رہےہو۔
    *۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇*
    ✔ انبیائے کرامؑ کی بنیادی ذمہ داری: معرفتِ الٰہی سے شناسائی
    ✔ ربّ تعالیٰ کے ساتھ براہِ راست ربط قائم کرنے کا نبوی طریقہ
    ✔ تاریخی واقعات کا قرآنی اُسلوب: تزکیہ قلوب
    ✔ سلسلہ نبوت میں تاریخی تسلسل کی اہمیت اور قرآن حکیم کی راہنمائی
    ✔ ملّتِ حنیفیت کی حقیقت
    ✔ عقل و شعور کے ذریعے معرفتِ الٰہی کے حصول کا ابراہیمیؑ طریقہ کار
    ✔ ستارے کے طلوع و غروب سے معرفت الہی کا ابراہیمی طریقہ
    ✔ چاند کے مشاہدے سے معرفت الہی کا ابراہیمی طریقہ
    ✔ سورج کی مثال سے معرفت الہی کا ابراہیمی طریقہ
    ✔ فاسد مذہب کے تسلط اور اس کے ردّ کا ابراہیمی اسوہ
    ✔ فاسد مذہبی افکار پر سوالات کے ذریعے غوروفکر کا ابراہیمی اسوہ
    ✔ خوف اور جبر کے نمرودی نظام کو چیلنج کرنے کی ابراہیمی حکمت
    ✔ سیاسی و سماجی ظلم کو ختم کرنے کی ابراہیمی بصیرت
    ✔ ایّامِ حج میں ابراہیمی فکر اور جدوجہد کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت
    ✔ ملّت حنیفیت کے اِحیاء کے اسوہ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت

    Show more Show less
    1 hr and 9 mins
  • توحید کی اساس پر استحصالی سماج کو چیلنج کرنے کا اسوہ ابراہیمیؑ اور صہیونی اِکارڈ کے خلاف مزاحمتی جدوجہد | 17-04-2026
    Apr 21 2026
    *توحید کی اساس پر استحصالی سماج کو چیلنج کرنے کا اسوہ ابراہیمیؑ اور صہیونی اِکارڈ کے خلاف مزاحمتی جدوجہد*

    خطبہ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ

    بتاریخ: 28 ؍شوال 1447ھ /17؍اپریل 2026ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

    خطبے کی راہنما قرآنی آیت
    قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۚ-اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ٘-كَفَرْنَا بِكُمْ وَ بَدَا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَ الْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَ مَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍؕ-رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ(4) رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(5) (الممتحنہ:5-4)
    ترجمہ: بے شک تمہارے لیے ابراہیم میں اچھا نمونہ ہے، اور ان لوگوں میں جو اس کے ہم راہ تھے۔ جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ بے شک ہم تم سے بے زار ہیں اور ان سے جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو: ہم نے تمہارا انکار کر دیا اور ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور بَیر ہمیشہ کے لیے ظاہر ہو گیا، یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لاؤ مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے کہنا کہ میں تمہارے لیے معافی مانگوں گا اور میں اللہ کی طرف سے تمہارے لیے کسی بات کا مالک بھی نہیں ہوں۔ اے ہمارے رب! ہم نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف رجوع ہوئے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں ان کا تختہ مشق نہ بنا جو کافر ہیں۔ اور اے ہمارے رب! ہمیں معاف کر، بے شک تو ہی غالب حکمت والا ہے۔

    ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
    ✔ الہامی کتب کے ساتھ انبیائے کرام کی بعثت بطور عملی نمونہ
    ✔ ہدایت کے عملی نظام کے لیے جماعتِ حقّہ کی ضرورت
    ✔ رسول اکرمﷺ ملت ابراہیمی حنیفی کے حقیقی وارث
    ✔ امتِ محمدیہﷺ کے لیے اُسوہ ابراہیمیؑ کی اہمیت
    ✔ اُسوہ ابراہیمی کا نمایاں پہلو: ظالمانہ مشرکانہ نظام سے اعلانِ براءت
    ✔ ظالمانہ نظام کے دو ستون: ظالم سیاسی طبقہ اور مفاد پرست مذہبی طبقہ
    ✔ توحید کا بنیادی تقاضا: استحصالی نظام سے اعلانِ لاتعلقی
    ✔ ملّتِ ابراہیمی کی اتباع کے لیے عقل و شعور کی ضرورت
    ✔ امت محمدیہﷺ ؛ ملتِ ابراہیمؑ کی حقیقی وارث
    ✔ عالمی استحصالی نظام کی مذہبی چال: معاہدہ ابراہیمی (ابراہیم اکارڈ) کا عنوان
    ✔ رسول اکرمﷺ کی بعثت کے ذریعے ملتِ ابراہیمی کا اِحیاء
    ✔ نمرود کے ظالمانہ نظام اور موجودہ عالمی استحصالی نظام کی انسانیت دشمن طبقاتی سوچ میں مماثلت
    ✔ یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے مفاد پرست مذہبی طبقات کی معاونت سے صیہونیت کا استحصالی غلبہ
    ✔ یہودیت و عیسائیت کی مذہبی تعلیمات کی روشنی میں صیہونیت کا ردّ
    ✔ موجودہ دور میں اُسوہ ابراہیمی کا تقاضا: سیاسی شعور کی بنیاد پر ظالمانہ نظام سے اعلانِ لاتعلّقی

    Show more Show less
    58 mins
  • ظلم کے نظاموں کے انجام اور ملت ابراھیمیہ کے قرآنی اصولوں کے تناظر میں ڈیجیٹل دور میں دینِ حق کے انسان دوت عادلانہ جدوجہد کی اہمیت | 17-04-2026
    Apr 20 2026
    ظلم کے نظاموں کے انجام اور ملت ابراھیمیہ کے قرآنی اصولوں کے تناظر میں ڈیجیٹل دور میں دینِ حق کے انسان دوت عادلانہ جدوجہد کی اہمیتخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 28؍ شوال 1447ھ /17؍ اپریل 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:آیاتِ قرآنی:1۔ اِنَّ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الۡکُفۡرَ بِالۡاِیۡمَانِ لَنۡ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیۡئًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۔ (3 –آل عمران:177)ترجمہ : ” جنہوں نے مول لیا کفر کو ایمان کے بدلے وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اور ان کے لئے عذاب ہے دردناک “۔2۔ وَ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہٖ یٰقَوۡمِ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ جَعَلَ فِیۡکُمۡ اَنۡبِیَآءَ وَ جَعَلَکُمۡ مُّلُوۡکًا وَّ اٰتٰکُمۡ مَّا لَمۡ یُؤۡتِ اَحَدًا مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ ۔ (5 –المائدہ:20)ترجمہ : ” اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو اے قوم یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب پیدا کئے تم میں نبی اور کردیا تم کو بادشاہ اور دیا تم کو جو نہیں دیا تھا کسی کو جہان میں“۔حدیث نبویﷺ:” ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ، أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ“. (صحیح البخاری:16)ترجمہ: ” تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا۔ اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں، دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️ انبیاءؑ کی ایمان باللہ کی دعوت‘ دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن✔️ خطبے کی مرکزی آیات کی تشریح؛ کفر انسانیت کے لیے نقصان دہ✔️ ایمان اور کفر پر استوار معاشروں کا فرق سمجھنا ضروری✔️ انسانی معاشروں میں جان، مال اور عزت کے تحفظ اور مالی وسائل کی ضرورت و اہمیت ✔️ اس تناظر میں کفر کی حقیقت، قومِ نوحؑ کے کافرانہ تصورات اور حضرت نوحؑ کی دعوت✔️ انسانی سماج کے ارتقائی سفر میں کفر پر قائم ریاستوں کا عملی کردار، قوم عاد و ثمود و قوم صالح کے تناظر میں✔️ حضرت ابراہیمؑ کا ملکوتی نظام کا مشاہدہ اور ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کی اساسیات ✔️ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کےاصول عشرہ کی اساس پر حضرت یوسفؑ کا مصر میں پہلی ایمانی ریاست کا قیام✔️ حضرت یوسفؑ کا پندرہ سالہ اقتصادی منصوبہ اور معاشی وسائل کی بہترین مینیجمنٹ✔️ خطبے کی دوسری مرکزی آیت میں بنی اسرائیل کے لیے سماجی تشکیل کےلیے اعلٰی علمی صلاحیتیں اور بہادر و دلیر حکمران کا بطور انعام تذکرہ ✔️ اعلٰی علم اور مضبوط حکمرانی کے ذریعے ریاست کا قیام‘ انسانی معاشروں پر فضیلت کی بنیاد✔️ حقیقی مَلِک (حکمران) اور حقیقی مُلک (ریاست) کی پہچان✔️ مشرق وسطٰی میں ایمانی ریاست کے ارتقاء کا اگلا مرحلہ‘ حضرت موسیٰؑ کی جدوجہد کے نتیجے میں ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کے اصولوں کی پاسدار پہلی جماعت✔️ قران حکیم میں ملوکیت (بادشاہت) کا ...
    Show more Show less
    1 hr and 32 mins
  • معاہدات کے نبوی اقدامات کی روشنی میں معاہدہ شکن عالمی نظام کے خلاف شعوری اجتماعی حکمت عملی کی ضرورت و اہمیت | 10-04-2026
    Apr 18 2026
    معاہدات کے نبوی اقدامات کی روشنی میں معاہدہ شکن عالمی نظام کے خلاف شعوری اجتماعی حکمت عملی کی ضرورت و اہمیت

    خطبہ جمعۃ المبارک

    حضرت ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
    بتاریخ:21؍شوال 1447ھ /10؍اپریل 2026ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

    خطبے کی راہنما قرآنی آیت

    اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖ، اَلَّذِیْنَ
    عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ،
    فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ.
    (الانفال:57-55)
    ترجمہ: اور اللہ کے ہاں سب جانداروں میں سے بدتر وہ ہیں جنہوں نے کُفر کیا، پھر وہ ایمان نہیں لاتے۔ جن لوگوں سے تو نے عہد لیا ہے، پھر وہ ہر دفعہ اپنے عہد کو توڑتے ہیں اور وہ نہیں ڈرتے۔ سو اگر کبھی تو انہیں لڑائی میں پائے تو انہیں ایسی سزا دے کہ ان کے پچھلے دیکھ کر بھاگ جائیں تاکہ انہیں عبرت ہو۔

    ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
    0:00 آغاز
    01:03 شریعت اسلامیہ میں حقوق و فرائض کا توازن
    05:38 انسانی معاشروں کی ترقی میں فطری معاہدات کی اہمیت
    09:41 انسانی معاشرے میں حقوق کے قیام میں انبیائے کرامؑ کی جدوجہد
    13:50 معاہدہ مواخات سے راہنمائی
    16:59 سیرت رسولﷺ کے مکّی و مدنی ادوار میں مواخات کا ثبوت
    18:58 انبیائے کرامؑ کی جدوجہد کا اہم پہلو: عہد شکنی سے باز رکھنا
    حقائق کا انکار؛ کفر
    22:58 عہد شکنی اور معاشرتی انتشار کا باہمی تعلق
    25:40 سیرت نبویﷺ میں میثاق(معاہدات) کی اہمیت
    31:03 عہد شکن قوموں کا انجام
    36:31 صلح حدیبیہ کا سبق: خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کی بنیاد بنانے پر معاہدات کی تکمیل
    40:07 دینِ اسلام میں جنگی معیشت کا رد اور مسلمانوں کا تاریخی کردار
    43:14 معاہدہ شکن قوم کے خلاف سخت کاروائی کا قرآنی حکم
    47:07 معاہدہ شکنی سے محفوظ رہنے میں احتیاط کا اصول: حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰه عنہ کا واقعہ
    54:22 عہد شکن قوم کی ظالمانہ روِش کو سخت سزا کا حکم
    57:57 وقت کا تقاضا: باشعور اجتماعیت کا قیام

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Show more Show less
    1 hr and 1 min
  • مزاحمت اور مذاکرات کی نبوی حکمت کی روشنی میں خطہ میں عالمی شیطانی پالیسی کا جائزہ | 10-04-2026
    Apr 13 2026
    مزاحمت اور مذاکرات کی نبوی حکمت کی روشنی میں خطہ میں عالمی شیطانی پالیسی کا جائزہ

    خطبۂ جمعۃ المبارک
    خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : 21؍ شوال 1447ھ / 10؍ اپریل 2026ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:
    آیتِ قرآنی:
    1۔ فَلَا تَہِنُوۡا وَ تَدۡعُوۡا اِلَی السَّلۡمِ وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ وَ اللّٰہُ مَعَکُمۡ وَ لَنۡ یَّتِرَکُمۡ اَعۡمَالَکُمۡ۔ (47–محمد:35)
    ترجمہ : ” سو تم بودے نہ ہوئے جاؤ اور لگو پکارنے صلح اور تم ہی رہو گے غالب اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور نقصان نہ دے گا تم کو تمہارے کاموں میں“۔
    2۔ وَ لَا تَہِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ۔ (03 –آل عمران:139)
    ترجمہ : ” اور سست نہ ہو اور نہ غم کھاؤ اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم ایمان رکھتے ہو“۔
    حدیث نبویﷺ:
    1۔ ” يُوشِكُ الْأُمَمُ أَنْ تَدَاعَى عَلَيْكُمْ كَمَا تَدَاعَى الْأَكَلَةُ إِلَى قَصْعَتِهَا“. (سنن ابی داؤد، حدیث:4297)
    ترجمہ: ”قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں “۔

    🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
    ✔️ کل انسانیت کی ہدایت و نصیحت کے لیے قرآنی ہدایات و تعلیمات
    ✔️ شیاطین الجن و الانس کی کارستانیاں
    ✔️ شیطان کی انسانوں سے اعلانیہ دشمنی اور دو شیطانی کام
    ✔️ انسان کی طبعی فطرت
    ✔️ شیطانی خیال (وسوسہ) اور نفسانی خیال میں فرق
    ✔️ تقویٰ کی حامل جماعت کی تین خصوصیات
    ✔️ شیاطین الجن و الانس سے تعلقات نبھانے اور ان کی ولایت ماننے کی ممانعت
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیات کی تشریح
    ✔️ غزوۂ بدر کے موقع پرنازل ہونے والی آیت میں شیطان صفت انسانوں کا مقابلہ کرنے اور صلح نہ کرنے کا قرآنی حکم
    ✔️ دوسری آیت میں وھن اور حزن کی ممانعت
    ✔️ خطبے کی مرکزی حدیث کی تشریح
    ✔️ غلامی کے اثرات و نتائج؛ کثرت کے باوجود رعب ختم ہونا
    ✔️ دلوں میں وہن و بزدلی پیدا ہونے کی بڑی وجہ
    ✔️ حزن کے جسم پر مضر اثرات
    ✔️ احد کے موقع پر مشرکین کا اعلی قیادت کے شہید ہونے کا پروپیگنڈا اور دشمن کا مقابلہ و مزاحمت کرنے والی جماعت
    ✔️ صلح کے اصول اور نبوی حکمت عملی
    ✔️ صلح حدیبیہ کے موقع پر اہل مکہ نے صلح کا مطالبہ کیا
    ✔️ حالت امن اور حالت جنگ کے الگ الگ قرآنی احکامات
    ✔️ ریاستی وسائل کے اصل مالک‘ وہاں رہنے والے باشندے ہیں
    ✔️ 1916ء میں فرانس اور برطانیہ کی عرب خطے کی غیر فطری و ظالمانہ بندر بانٹ
    ✔️ امریکہ و اسرائیل کی مذاکرات و معاہدات کی خلاف ورزی کی روش
    ✔️ ایران کا دس نکاتی ایجنڈا‘ اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستی حقوق کے عین مطابق
    ✔️ ایرانی قوم اور ریاستی مزاحمت کا امریکہ کو صلح کے لیے مجبور کرنا


    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Show more Show less
    1 hr and 3 mins
  • کلمۂ توحید کے پیغام آزادی کی روشنی میں عالمی استعمار کے غلام ساز نظام کا جائزہ | 03-04-2026
    Apr 9 2026
    کلمۂ توحید کے پیغام آزادی کی روشنی میں عالمی استعمار کے غلام ساز نظام کا جائزہ

    خطبہ جمعۃ المبارک

    حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر سعیدالرحمن حفظہ اللہ

    بتاریخ: 14؍شوال 1447ھ /03؍اپریل 2026ء

    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

    خطبے کی راہنما قرآنی آیت

    فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ، وَ مَاۤ اَدْرٰكَ مَا الْعَقَبَةُ، فَكُّ رَقَبَةٍ، اَوْ اِطْعٰمٌ

    فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ، یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ، اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ.

    (البلد:11-16)

    ترجمہ: پس وہ (دین) کی گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا۔ اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے: گردن کا چھوڑنا، یا بھوک کے دن میں کِھلانا کسی رشتہ دار یتیم کو، یا کسی خاک نشین مسکین کو۔

    ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇

    ✔ انسانی فطرت اور توحید کا باہمی تعلق

    ✔ انبیائے کرام کی دعوت میں طاغوت کی بالادستی کا ردّ

    ✔ انبیائے کرام کی دعوت؛ تو حید کی جامعیت اور خوف کا خاتمہ

    ✔ کلمہ کی دعوت کا مقصد؛ انسانیت کی عظمت اور آزادی کا پیغام

    ✔ مغرب کے انسانی حقوق کے خوش نما نعرے اور تیسری دنیا کی انسانی تجربہ گاہیں

    ✔ آزادی کے علمبردار امریکہ کا تصور غلامی

    ✔ قومی خود مختار اور آزاد فیصلہ سازی کے بغیر اصلاحات کے تصور کا دھوکہ

    ✔ دینِ اسلام میں انسانی آزادی اور بنیادی ضروریات کی تکمیل کی اہمیت

    ✔ موجودہ قومی نظام کی استحصالی ذہنیت اور اس کا شعوری ادراک

    ✔ بے شعوری کے پست ماحول میں شعوری جدوجہد کی ضرورت و اہمیت

    ✔ توحید کی بنیاد پر ذہنی غلامی سے آزادی کا شعور اور ہماری ذمہ داریاں

    Show more Show less
    50 mins
  • دینِ قیّم کے فطری اصولوں کے بالمقابل کج روی کی استعماری حکمت عملی اور اس کے خلاف آزاد قومی مزاحمت کا جائزہ | 03-04-2026
    Apr 8 2026
    دینِ قیّم کے فطری اصولوں کے بالمقابل کج روی کی استعماری حکمت عملی اور اس کے خلاف آزاد قومی مزاحمت کا جائزہخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: ۱۴؍ شوال المکرم 1447ھ / 03؍ اپریل 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) پشاور کیمپس خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:آیتِ قرآنی:1۔ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا غَیۡرَ ذِیۡ عِوَجٍ لَّعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ۔ (39 –زمر:28)ترجمہ : ”قرآن ہے عربی زبان کا جس میں کجی نہیں تاکہ وہ بچ کر چلیں “۔2۔ اَلَا لَعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ، الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ یَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا ؕ وَ ہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ۔ (11 –ہود:19،18)ترجمہ : ”سن لو پھٹکار ہے اللہ کی ناانصاف لوگوں پر۔ جو کہ روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور ڈھونڈھتے ہیں اس میں کجی اور وہی ہیں آخرت سے منکر“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️ نبی اکرمﷺ کے لائے نظام زندگی کو اپنانے کی ضرورت و اہمیت ✔️ مادی نظام‘ انسانیت کی مجموعی و کامل کامیابی کا ضامن نہیں!✔️ انسان کے اقوال و افعال کے سوسائٹی پر اثرات✔️ حکمرانوں اور رہنماؤں کی حرکات و سکنات اور اخلاق ماتحت افراد پر اثر انداز ہوتے ہیں ✔️ انسانی اقوال و اعمال کا قرآنی تجزیہ اور صراطِ مستقیم کا تعین✔️ خطبے کی مرکزی آیات میں دینِ قیّم (صراط مستقیم) اور عوج کے بنیادی فرق کی وضاحت✔️ قانون؛ عام فہم زبان، آسان اور واضح و دو ٹوک ہونا ضروری ✔️ نبی اکرمؐ کے لائے ہوئے نظام زندگی کی یہی دو اساسیات✔️ دینِ اسلام کے قومی و بین الاقوامی نظام تک ان اصولوں کی پاسداری ✔️ صحابہ کرامؓ نے غیر عرب اقوام کو ان کی قومی زبان میں دینِ قیم کے آفاقی اصولوں کی تعلیم دی✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کی اپنے فارسی شاگرد کی قومی زبان میں تربیت ✔️ ہر قوم کو دینِ قیم کے قوانین کی قومی زبان میں تعلیم و تربیت دینا‘ اس آیت کا بنیادی تقاضا ✔️ خطبے کی دوسری آیت کی توضیح و تشریح؛✔️ بدیسی زبان میں قانون سازی‘ دینِ قیم میں کجی و رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام کے حقوق کے استحصال کا ذریعہ✔️ حق بات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے انسانیت دشمن عناصر کا گھناؤنا کردار✔️ مغل حکمرانوں، برعظیم کی دیگر قوموں اور متحدہ ہندوستان کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور حقائق مسخ کرنے کاسامراجی بیانیہ✔️ قومی ریاستوں کے دور میں عالمی سامراج کی برصغیر اور عرب خطوں کی ظالمانہ تقسیم ✔️ سرمایہ دارانہ نظام کے قوانین انسانیت کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ اور جنگ عظیم اول کے بعد ورلڈ آرڈر کی بنیاد پر خطوں کی غیر حقیقی تقسیم ✔️ سرمایہ درانہ نظام میں جائز بیع میں رکاوٹ کھڑی کر کے قرضوں کی معیشت اور سود کا فروغ✔️ قرضوں کی معیشت کا انکار کرنے والی قومی ریاستیں (لیبیا، عراق و ایران) کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کا پراپیگنڈا✔️ مظلوم کے حقوق سے توجہ ہٹانے کے لیے الجھاؤاور کجی کی مذہبی و سیاسی روش✔️ سیاسی غلامی اور معاشی بد حالی کی صورت میں لعنت کی مستحق اقوام اور ممالک✔️ قرآنی شعور کی بنیاد پر کجی و رکاوٹ ختم کرکے دین قیم کے لیے جدوجہد کی عصری ضرورتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/...
    Show more Show less
    1 hr and 20 mins
  • تقریبِ تکمیل قرآنِ حکیم در ریجنل مراکز اِدارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ | مفتی شاہ عبد الخالق آزاد
    Apr 1 2026
    تقریبِ تکمیل قرآنِ حکیم در ریجنل مراکز اِدارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ

    خطاب: حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 21؍ رمضان المبارک 1447ھ / 11 مارچ 2026ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Show more Show less
    54 mins